http://facebook.com/AllamaKhizarHayat

Monday, 30 June 2014

مولانا سرفراز صفدر صاحب اشاعت التوحید والسنت کا عقیدہ رکھتے تھے!۔

شیخ الحدیث مولانا سرفراز صفدر صاحب جب وہ جمیعت اشاعت التوحید والسنۃ کی شورٰی کے رکن تھے انہوں نے اپنی کتاب 

احسن الکلام جلد 2 صفحہ 18،19 پر دعوے کے ساتھ ایک بات لکھی کہ "قرآنِ مجید ، احادیثِ صحیحہ اور اجماعِ امت سے 

ثابت ہے کہ آسمانوں میں فرشتے ، ارواحِ  حضرات انبیاء علیہم السلام  اور حضرت عیسٰی علیہ السلام اپنےجسدِ عنصری کے 

ساتھ  بلکہ تمام دیگر مومنوں کی ارواح آسمانوں پر موجود ہیں ۔" یہ عقیدہ جمیعت اشاعت التوحید والسنۃ کا عقیدہ ہے ۔

آپ سکین دیکھ سکتے ہیں! 




پھر جب وہ جمیعت سے علیحدہ ہوگئے تو انہوں نے  ہمارے خلاف ایک کتاب تسکین الصدور لکھی جس میں وہ اعادہ روح کا عقید ہ بیان کر بیٹھتے ہیں  اور اس پر پورے کا پورا باب باندھ دیا جاتا ہے ۔ کہ روح لوٹا دی جاتی ہے اسکے دلائل ملاحظہ کریں ۔ سکین میں دیکھ سکتے ہیں آپ ۔۔ 



اب جب وہ ہماری جماعت میں تھے وہ اس بات کے دعوے دار تھے کہ ارواح ِ انبیاء و مومنین کا آسمانوں پر ہونا قرآن ، احادیث صحیحہ اور اجماع امت سے ثابت ہے ۔ لیکن جب ہمارے خلاف ہوگئے تو پھر کیوں ایک بات قرآن و احادیث اور اجماع امت کے خلاف لکھ بیٹھے اور اس پر دلائل بھی شروع کر دئے ؟؟

تو ہم یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ یا تو یہ تسکین الصدور شیخ صاحب کی کتاب نہیں ہے ۔ اگر کتاب انہی کی ہے تو ان سے زور پر

 لکھوائی گئی ہے ۔ اگر یہ بھی نہیں تو ہم گلی گلی ، قریہ قریہ تم لوگوں سے جواب مانگیں گے کہ اس کا جواب دو ۔ کہ ایک بات پہلے

 قرآں و احادیث ، اجماع امت سے ثابت ہو تو  اسکے خلاف دلائل کیسے ؟ اسکے خلاف عقیدہ اپنانا کیسا ؟؟  اور ہم للکاریں

 گے کہ بتاؤ قرآن و احادیث اور اجماع امت کا منکر کون ہوتا ہے ؟ جب تک جواب نہیں دو گے ہم تمہارا پیچھا کریں گے او ریہ 

منوا کر چھوڑیں گے یہ شیخ صاحب کا عقیدہ وہی تھا جو جمعیت والوں کا ہے اور یہ کتاب شیخ الحدیث صاحب کی نہیں ہے ان سے

 زور پر یہ کتاب لکھوائی گئی ہے !!!


ڈاکٹر محمد طاہر الحسنی 

No comments:

Post a Comment