http://facebook.com/AllamaKhizarHayat

Monday, 2 June 2014

الیاس گھمن کا تعاقب: الیاس گھمن کے دلائل کا رد۔ (1)۔

الیاس گھمن کے دلائل کا رد۔

الیاس گھمن صاحب اپنی کتاب میں ایک حدیث نقل کرتے ہیں ۔ 



اس سے قبر کی زندگی پر استدلال درست نہیں کیونکہ امام عائشہ رضی اللہ عنہ جو پردہ کرتی 

تھیں اس کی وجہ عمرفاروق سے اماں عائشہ رضی اللہ عنہ کی شرم وحیاء تھی نہ کہ عمرفاروق

 رضی اللہ عنہ کی حیات وزندگی۔

کیونکہ اگر حیات وزندگی مراد ہوتی اور اس کے سبب اماں عائشہ رضی اللہ عنہا پردہ کرتی

 تو یہ چیز بے معنی تھی کیونکہ بفرض محال یہ تسلیم بھی کرلیں کہ عمرفاروق قبر میں زندہ

 ہیں تو وہ قبر کے اندر ہیں اوراماں عائشہ رضی اللہ عنہا قبر کے باہر ہیں یعنی دونوں کے مابین

 زمین حائل ہے جو خود ایک بہت بڑا پردہ ہے ۔

معلوم ہوا کہ اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پردہ کی وجہ ان کی شرم وحیاء تھی نہ کہ عمرفاروق کی زندگی

۔
کیا یہ خصوصیت صرف حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لیے خاص ہے ؟ ۔۔ اور یہ خصوصی

ت وفات کے بعد ملی یا پہلے ؟ کیونکہ اگر وفات سے پہلے بھی تھی تو حضرت عمر تو دیوارو

ں کے آر پار بھی دیکھ سکتے ہوں گے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ (آپ لوگوں 

کے نزدیک) قبر کے اندر سے بھی دیکھ لیتے ہیں تو قبر کی مٹی کی تہہ تو بہت دبیز ہوتی

 ہے ان دیواروں کے نسبت ۔ پھر تو (نقلِ کفر ، کفر نباشد) حضرت عمر رضی اللہ عنہ

 کی نظر لباس سے بھی جھانک لیتے ہوں گے

 ۔ 
اگر وفات سے پہلے نہیں تھی ، اور وفات کے بعد مل گئی تو اس پر کوئی قرآن و سنت 

میں سے دلیل لائیے کہ سب اہلِ قبور یا اگر آپ صرف حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے

 لیے مانتے ہیں ، ان کو یہ ادراکِ خصوصی مل جاتا ہے قبر میں کہ وہ اہلِ دنیا کی خبر رکھتے ہیں ۔اور 

اگر دلیل نہیں ، یقیناً نہیں تو خدارا کچھ خوف کیجئے عوام کو گمراہی میں مبتلا نہ کیجئے۔جو حق ہے وہ بیان کریں۔ 

No comments:

Post a Comment