http://facebook.com/AllamaKhizarHayat

Monday, 2 June 2014

الیاس گھمن کا تعاقب: الیاس گھمن کی علمی تحقیق


سبحان اللہ ذرا علمی تحقیق ملاحظہ کریں کہ  کہ " قبر بمعنیٰ برزخ " کسی نے بھی نہیں بتایا ۔

اب میں ذرا ان واہیاتیوں کو ایک آئینہ دکھا دینا چاہتا  ہوں کہ علمائے دیوبند کا مسلک بھی وہی تھا جو آج اشاعت

 التوحید والسنۃ کا ہے ۔ یہ ٹولہ ہم پر گالیاں بک کر اصل میں علمائے دیوبند پر گالیاں بکتا ہے ۔ اور سٹیجوں پر پھر

انہی اکابرین کا نام لیتے ہے کہ آخر "پیٹ" کا بھی تو سوال ہے ۔۔

اب ذرا دیکھئیے کہ یہ "برزخ بمعنی قبر" کا مسلک کن کن عظیم ہستیوں کا ہے ۔

۔

1- مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ علیہ ۔

http://hayatomamaat.blogspot.com/2013/10/blog-post_24.html

2- مولانا حافظ ادریس کاندھدلوی رحمہ اللہ

http://hayatomamaat.blogspot.com/2013/10/blog-post_25.html

http://hayatomamaat.blogspot.com/2013/10/blog-post_3604.html

3- امام الھند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دھلوی
۔
 الخیر الکثیر صفحہ ۱۰9، 158

 "عالم آخرت کی چار منزلیں ہیں ، ان میں سے پہلی منزل عالم برزخ ہے جس کا نام رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم نے قبر رکھا ہے۔

4- مولانا اسد الرحمٰن قدسی رحمہ اللہ علیہ:

" قبر اس گڑھے کا نام نہیں جہاں جسدِ خاکی مدفون کر کے خاک ڈالتے ہیں ۔۔ حقیقی قبر عالمِ برزخ ہے "

کشف المغالاطات صفحہ 159

5- مولانا عبد الحق حقانیؒ نے عقائد الاسلام ، صفحہ 170 پر لکھا؛

.
"قبر کے تنگ اور وسیع ہونے سے ہماری مراد یہ گڑھا نہیں جس میں میت کو چھپایا جاتا ھے اور وہ تنگ اور وسیع ہوتا ھے

، بلکہ اس عالم برزخ میں روح پر تنگی اور کشادگی ہوتی ھے اور اصل قبر وہی ھے۔ھاں عرف عام میں اس جسم کے اعتبار 

سے اس گڑھے کو بھی قبر کہتے ھیں۔"

6- مولانا منظور احمد نعمانی صاحبؒ نے معارف الحدیث جلد 2 صفحہ 33 میں لکھا:

قبر اس جگہ کا نام نہیں جہاں میت کو دفن کیا جاتا ھے، بلکہ اصطلاح شریعت میں قبر روح کے ٹھکانے کو کہتے ھیں۔

7- شیخ الہند محمود الحسن رحمہ اللہ علیہ:

"۔۔۔عالمِ قبر سے مراد عالمِ برزخ ہے جو دنیا اور آخرت کے مابین ایک جہاں ہے"

لمعات التنقیح جلد 1 صفحہ 189


امید ہے کہ یہ کافی ہو گا صحت کی بحالی کے لیئے ۔۔ اکابرین کے نام کی روٹیاں توڑنے والے اب ذرا کابرین پر فتوٰی لگانے

نے کی ہمت کرو جن کا مسلک الحمد اللہ وہی ہے جو آج اشاعت التوحید والسنۃ کا ۔۔ ۔۔

No comments:

Post a Comment